ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک  اتوار 17 اکتوبر 2021
تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں۔ ڈاکٹرز۔ فوٹو:فائل

تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں۔ ڈاکٹرز۔ فوٹو:فائل

ایبٹ آباد: بٹگرام کی رہائشی خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ اور یار محمد پہلے سے 2 بچیوں کے والدین ہیں۔

ڈاکٹرز نے  بتایا کہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں، نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32 ہفتے بعد ہوئی ہے، جس کے  باعث بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، تاہم تمام بچے اور ماں مکمل صحت یاب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔