موبائل استعمال کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 17 اکتوبر 2021
 ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

گوجرانوالا: موبائل استعمال کرنے پر جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے لیاقت کالونی میں بھائی نے بہن کو موبائل استعمال کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق بہن بھائی میں موبائل کے استعمال کرنے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم عمیر نے بہن ثناء کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعہ کے بعد لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی ہے اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔