- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
بھارت میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 35 ہوگئیں
کوچی: بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں جمعے کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بارشوں سے ڈیم بھر گئے اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
پہاڑوں سے آنے والے بارش کے پانی اور ڈیم کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا اور کئی گاڑیوں کو بہا لے گیا۔ مختلف واقعات میں 35 سے زائد افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی اور 12 افراد لاپتہ ہیں۔
زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے تین مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ مسلسل بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
Dramatic visuals of people being evacuated from a KSRTC bus in Poonjar, rural #Kottayam. No loss of life reported, confirm officials. IMD issues red alert for the district. pic.twitter.com/YtOMKHWIc5
— NDTV (@ndtv) October 16, 2021
امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ دور دراز اور پہاڑی علاقے ہونے کے باعث نیوی ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 5 سے زائد ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں کووڈ-19 کی احتیاطوں کو مد نظر رکھنے ہوئے مخصوص تعداد ہی کو ٹھہرایا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کیرالہ میں بارشوں کا زور آج سے ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔