ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک  اتوار 17 اکتوبر 2021
پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا - فوٹو:espncricinfo

پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا - فوٹو:espncricinfo

عمان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاپوانیوگنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔

عمان نے جارحانہ بیٹگ کرتے ہوئے بغیر وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 4 اوورز میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ عمان کی طرف سے جاتیندر سنگھ 73 اور عاقب الیاس 50 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

میزبان ٹیم کے ذیشان مقصود کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔