پرینیتی کی ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کے نئے ڈائیلاگ پروموز جاری

آن لائن  منگل 4 فروری 2014
فلم کی کہانی میتا(پری نیتی)اور نکہیل(سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے۔  فوٹو؛ فائل

فلم کی کہانی میتا(پری نیتی)اور نکہیل(سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئ: پرینیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کے ٹریلر کے بعد نئے ڈائیلاگ پروموز اور ری مکس گانے ڈرامہ کوئین کی وڈیو جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکار ونیل میتھیو کی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کے ساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کہانی میتا(پری نیتی)اور نکہیل(سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایکدوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے رواں سال7فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔