آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزارت خزانہ

 اتوار 17 اکتوبر 2021
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے، ترجمان وزارت خزانہ .  (فوٹو : فائل)

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے، ترجمان وزارت خزانہ . (فوٹو : فائل)

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے، مذاکرات ختم ہونے کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :قرض کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کے لیے موجود ہے، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ شیڈول کے حساب سے نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔