تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 18 اکتوبر 2021
پاکستان کا شہری ہوں کوئی بھاگ کر نہیں آیا، دس سے 15 روز بعد واپس آ جاؤں گا، جہانگیر ترین۔ فوٹو:فائل

پاکستان کا شہری ہوں کوئی بھاگ کر نہیں آیا، دس سے 15 روز بعد واپس آ جاؤں گا، جہانگیر ترین۔ فوٹو:فائل

لندن: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے۔ 

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور شوگر ملز کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین لندن روانہ ہوگئے ہیں، اس حوالے سے لندن میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہاں علاج کے سلسلے میں آیا ہوں، اور علاج کے لیے شیڈول کے مطابق ہر سال لندن آنا ضروری ہوتا ہے۔

جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں اور لندن کوئی بھاگ کر نہیں آیا، دس سے 15 روز بعد واپس آ جاؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔