وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کا این سی اوسی کا دورہ

ویب ڈیسک  پير 18 اکتوبر 2021
ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این سی اوسی کا دورہ کیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ این سی اوسی کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، اور بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے اقدامات، ویکسین اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔

این سی او سی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی حفاظت کے لیے این سی او سی اور تمام وفاقی یونٹس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز لازمی ویکسینیشن مہم اور ضروری این پی آئی کے نفاذ کے لیے زیادہ کوششیں کریں۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو ریٹائرمنٹ پر این سی او سی یادداشت بھی پیش کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔