کسان نے ایک ٹن سے زیادہ وزنی کدو اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  پير 18 اکتوبر 2021
اس کدّو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے وزنی کدّو کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اس کدّو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے وزنی کدّو کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اوہایو: ایک امریکی کسان نے اپنے کھیت میں 2,164 پونڈ (1.082 ٹن) وزنی سبز کدو اُگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اوہایو کے ٹوڈ اسکنر اور ان کی بیوی پچھلے 30 سال سے بڑی جسامت کے کدّو اُگانے کے تجربات کررہے ہیں۔ اس سال انہوں نے ایک بہت بڑا کدّو اگانے میں کامیابی حاصل کرلی جسے لے کر وہ اوک لینڈ میں ہونے والے سالانہ مقابلے میں شریک ہوگئے۔

تب تک انہوں نے اس کدّو کا وزن نہیں کیا تھا لیکن انہیں یقین تھا کہ یہ اس مقابلے میں سب سے بڑا کدّو قرار دیا جائے گا۔ جب اس کدّو کا وزن کیا گیا تو خود ٹوڈ اسکنر اور ان کی بیوی حیران رہ گئے کیونکہ اس کا وزن 2,164 پونڈ تھا، جو ان کے اپنے اندازوں سے بھی زیادہ تھا۔

مقابلے میں نہ صرف اس کدّو کو انعام دیا گیا بلکہ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے وزنی کدّو کے طور پر بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔