انوشکا شرما نے وامیکا اور ویرات کوہلی کی نئی تصویر شیئر کرا دی

ویب ڈیسک  منگل 19 اکتوبر 2021
یہ تصویر ویرات کوہلی کے سامنے سے کھینچی گئی ہے جس میں وامیکا کا چہرہ نہیں دیکھا جاسکتا۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

یہ تصویر ویرات کوہلی کے سامنے سے کھینچی گئی ہے جس میں وامیکا کا چہرہ نہیں دیکھا جاسکتا۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

دبئی: بھارتی سپر اسٹار انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کی نئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرا دی ہے جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

کرکٹر ویرات کوہلی ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں جبکہ انوشکا شرما چند روز پہلے ہی اپنی بیٹی کے ساتھ دبئی پہنچی ہیں۔

یہ تصویر انہوں نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے اس پر ’میرا پورا دل ایک تصویر میں‘ کا کیپشن لگایا:

انوشکا شرما کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنبیر سنگھ نے بھی دلچسپ انداز میں اس پوسٹ پر فوراً ہی ایک لمبا ’’ہائے ے ے ‘‘ لکھ کر تبصرہ کردیا۔

کچھ دیر بعد یہی تصویر ویرات کوہلی کے ایک مداح نے بھی ٹویٹ کرا دی:

https://twitter.com/Viratian_182003/status/1450057122801065988

پوسٹ میں اپنی بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے کے بارے میں انوشکا اور ویرات پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا سے تب تک دور رکھیں گے کہ جب تک وہ یہ سمجھنے کے قابل نہیں ہوجاتی کہ سوشل میڈیا کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔