قائد اعظم ٹرافی کا آج آغاز، 17 ملین روپے کی انعامی رقم مختص

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 اکتوبر 2021
بدھ سے شروع ہونے والے پہلے راؤنڈ میں خیبر پختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔ فوٹو: اے پی پی

بدھ سے شروع ہونے والے پہلے راؤنڈ میں خیبر پختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔ فوٹو: اے پی پی

لاہور: قائد اعظم ٹرافی کا بدھ سے آغاز ہو گا جب کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی نے تمام وینیوز پر اسٹینڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، داخلہ مفت مگر ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلیے 17 ملین روپے کی انعامی رقم رکھی ہے۔

فاتح کو 1 کروڑ جبکہ رنرز اپ کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو 50،50 ہزار روپے ملیں گے۔

بدھ سے شروع ہونے والے پہلے راؤنڈ میں خیبر پختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی، سندھ اور بلوچستان اقبال اسٹیڈیم، سینٹرل اور سدرن پنجاب ملتان اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔