پاکستان میں ایشیا کپ 2023کا فارمیٹ 50اوورز کا ہوگا، رمیز راجہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 اکتوبر 2021
گنگولی سے مثبت بات چیت کا آگے چل کر کوئی فائدہ ہوسکتا ہے، چیئرمین بورڈ۔ فوٹو: فائل

گنگولی سے مثبت بات چیت کا آگے چل کر کوئی فائدہ ہوسکتا ہے، چیئرمین بورڈ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ 2023کا فارمیٹ 50اوورز کا ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہاکہ بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی سے غیررسمی ملاقات ہوئی،میں ان کے ساتھ کرکٹ کھیل چکا اور زیادہ آسانی سے بات کرسکتا ہوں،ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے،کرکٹ تعلقات کو بحال تو کرنا ہے،اس کیلیے بہت سے مراحل طے کرنا ہوں گے،ابھی ہونے والی مثبت بات چیت کا آگے چل کر کوئی فائدہ ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کا متحدہ فرنٹ ہونا چاہیے،ہمیں یہ مقصد نہیں بھولنا چاہیے کہ ایشین باڈی اس لیے بنائی گئی تھی کہ ہماری کوئی آواز ہو،اس بلاک کی اہمیت مانی جائے،اجلاس کے دوران کوشش کی کہ پاکستان کے دیگر ممبرز سے تعلقات مضبوط ہوں،اس کے آئندہ نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔