عیدمیلاد النبیؐ، معمولی جرائم کے قید یوں کی سزا میں 90 دن تک کمی

حیدر نسیم  منگل 19 اکتوبر 2021
قیدیوں کی سزا میں 90دن تک تخفیف کرنے کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

قیدیوں کی سزا میں 90دن تک تخفیف کرنے کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قید یوں کی سزا میں 90 دن تک کمی کردی گئی۔

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90دن تک تخفیف کرنے کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کردیا، چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو بھی نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا، عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی۔

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خواتین قیدیوں، ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر قیدیوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، البتہ نوٹیفکیشن کا اطلاق قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم ، دہشتگردی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔