عوامی شکایات پر سول ایوی ایشن کا ملک کی قومی اور 3 نجی ایئرلائنز کیخلاف نوٹس

اسٹاف رپورٹر  منگل 19 اکتوبر 2021
ڈومیسٹک فلائٹ منسوخ کرکے اس کی جگہ بین الاقوامی پرواز چلانے والی ائرلائنزکا چارٹرڈ فلائٹس کا اجازت نامہ منسوخ ہو گا۔
فوٹو : فائل

ڈومیسٹک فلائٹ منسوخ کرکے اس کی جگہ بین الاقوامی پرواز چلانے والی ائرلائنزکا چارٹرڈ فلائٹس کا اجازت نامہ منسوخ ہو گا۔ فوٹو : فائل

کراچی: شیڈول ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے عوامی شکایات پر ملک کی قومی اور تین نجی ایئرلائنوں کے خلاف نوٹس لے لیا۔

سی اے اے کے مطابق پی آئی اے شیڈول کی گئی 417 پروازوں میں سے  130 منسوخ کیں، سیرین ایئر نے 250 شیڈول پروازوں میں سے 117 منسوخ کیں،ایئر بلیو نے 261 شیڈول فلائٹ سے میں سے 86 منسوخ کیں، ایئر سیال نے 217 شیڈول پروازوں میں سے 50 فلائٹ منسوخ کیں،چاروں ملکی ایرلاینز نے مجموعی طور 1145 شیڈول پروازوں میں سے 383 پروازوں کو منسوخ کیا۔

ائر لاینز 2019 کی ایوی ایشن پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، ڈومیسٹک فلائٹ منسوخ کرکے اس کی جگہ بین الاقوامی پرواز چلانے والی ائرلائنزکا چارٹرڈ فلائٹس کا اجازت نامہ منسوخ ہو گا، فلائٹس منسوخی کی اجازت  صرف ٹیکنیکل اسباب پر کرنے دی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔