- ٹیکنیکل جسٹس نےشہباز اورحمزہ کوجیل کےبجائے اقتدارمیں بٹھا دیا، فواد چوہدری
- منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شدید بدنظمی، وزیراعظم کو بھی روکا گیا
- منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے کی شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم فوری عائد کرنے کی مخالفت
- فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ اور پوچھ گچھ
- ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان
- کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی کا واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر دھرنا
- مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے پروفیسرگرفتار
- بچوں کو جینے دیجئے
- بابر اعظم کے بھائی کی ایچ پی سی میں پریکٹس موضوع بحث
- ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست
- ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا
- پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری
- مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ، 16.54 فیصد ہوگئی
- کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
- بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
- روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
- آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت
- خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی
- مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم
- مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا ردعمل
مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ دریافت

مادّے کی اس غیرمعمولی حالت میں انتہائی کم درجہ حرارت پر چار الیکٹرون ایک ساتھ ہوتے ہیں۔ (تصاویر: انٹرنیٹ)
اسٹاک ہوم: سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے طویل تحقیق کے بعد مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ (electron quadruplet) دریافت کرلی ہے جو بہت کم درجہ حرارت پر وجود میں آتی ہے اور جس میں چار الیکٹرون ایک ساتھ ہوتے ہیں۔
کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سویڈن میں تجربات سے مادّے کی اس نئی حالت کا انکشاف ہوا ہے اور اب ماہرین اس کی مزید خصوصیات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک جیسے چارج والے ذرّات ایک دوسرے کو دور دھکیلتے یعنی ’’دفع‘‘ کرتے ہیں۔
الیکٹرون پر منفی چارج ہوتا ہے لہٰذا جب دو الیکٹرونوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے تو ان کے درمیان قوتِ دفع (دور کرنے والی قوت) بڑھ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دو یا زیادہ الیکٹرونوں کا ایک دوسرے سے بہت قریب رہنا انتہائی مشکل تصور کیا جاتا ہے۔
البتہ ’’سپر کنڈکٹرز‘‘ یعنی وہ مادّے جن میں سے بجلی بغیر کسی مزاحمت کے گزر جاتی ہے، ان میں جوڑوں کی شکل میں الیکٹرونوں کا مشاہدہ ہوچکا ہے جو معمول کے خلاف ہے۔ یہ عمل بے حد کم درجہ حرارت پر واقع ہوتا ہے۔
آج سے تقریباً 20 سال پہلے کے ٹی ایچ سویڈن کے سائنسداں، پروفیسر ایگور بابائیف نے چار الیکٹرونوں کی ایک ساتھ موجودگی یعنی ’’الیکٹرون کواڈرپلٹس‘‘ کے بارے میں پیش گوئی کی تھی، جبکہ 2013 میں اس حوالے سے ایک ریسرچ پیپر بھی شائع کروایا تھا۔
یہ پیش گوئی اتنی غیرمعمولی تھی کہ ماہرینِ طبیعیات (physicists) کی اکثریت نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
2018ء میں ڈریسڈن، جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں وادِم گریننکو اور ان کے ساتھیوں نے پہلی بار کچھ ایسے مشاہدات کیے جو الیکٹرون کواڈرپلٹس کی پیش گوئی کی مطابقت میں تھے۔
اس ممکنہ دریافت کی تصدیق کےلیے مزید تین سال تک دنیا کی مختلف تجربہ گاہوں میں انتہائی سرد درجہ حرارت والے سپر کنڈکٹرز پر سیکڑوں تجربات اور مشاہدات کیے گئے جن کے مشترکہ نتائج ’’نیچر فزکس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئے ہیں۔
پروفیسر ایگور بابائیف کہتے ہیں کہ الیکٹرون کواڈرپلٹس میں کچھ نئی اور غیرمعمولی خصوصیات بھی سامنے آئی ہیں جنہیں ابھی ہم پوری طرح سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
فی الحال یہ بالکل ابتدائی نوعیت کی دریافت ہے جس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوجانے کے بعد سپر کنڈکٹر مادّوں کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔