ای سی بی سے معذرت نہیں کی، نجم سیٹھی کا مؤقف

اسپورٹس ڈیسک  منگل 4 فروری 2014
میں نے جس خدشے کا اظہار اپنے پروگرام میں کیا تھا وہ اب پوری دنیا جان چکی ہے،سابق وعبوری چیئرمین پی سی بی۔  فوٹو: فائل

میں نے جس خدشے کا اظہار اپنے پروگرام میں کیا تھا وہ اب پوری دنیا جان چکی ہے،سابق وعبوری چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے وضاحت کی ہے کہ انھوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک سے معافی نہیں مانگی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے جس خدشے کا اظہار اپنے پروگرام میں کیا تھا وہ اب پوری دنیا جان چکی ہے کہ بگ تھری دراصل ویٹو پاورحاصل کرنا چاہتے اور کرکٹ پر حکمرانی کے خواہاں ہیں، آئی سی سی نے میرے بیان کو مسترد کیا مگر یہ نہیں بتایا کہ انھیں میرے 40 منٹ کے ٹاک شو کے کس حصے پر اعتراض ہے، انھوں نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ اب دنیا نے میرے پروگرام پرکیے جانے والے تبصرے کی تصدیق کردی ہے جو میں نے ان تین بڑے کرکٹ بورڈ کی عالمی کرکٹ پر حکمرانی اور ویٹو پاور حاصل کرنے کی تیکنیک کے حوالے سے کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔