برطانوی رکن پارلیمنٹ کو قتل کرنے والا نوجوان صومالیہ کی اہم شخصیت کا بیٹا تھا

ویب ڈیسک  منگل 19 اکتوبر 2021
برطانوی رکن پارلیمنٹ کو جمعے کے روز قتل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

برطانوی رکن پارلیمنٹ کو جمعے کے روز قتل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والا نوجوان صومالیہ کے وزیراعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان کا بیٹا علی حربی تھا۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز کو حلقے میں ووٹرز سے ملاقات کے دوران حملہ کرکے ہلاک کرنے والے چاقو بردار نوجوان کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

تفتیشی اداروں نے زیر حراست نوجوان کی شناخت اور جائے وقوعہ کے قریب گھومنے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔ نوجوان کی شناخت علی حربی کے نام سے ہوئی ہے جو صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کا بیٹا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک 

صومالوی وزیراعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان نے بیٹے علی کلان کی برطانیہ میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بیٹے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انفرادی طور پر کیا گیا قتل تھا۔  تاحال علی حربی کے کسی شدت پسند جماعت سے منسلک ہونے یا کسی سے ہدایات لینے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔