- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
ڈونلڈ آرمن بلوم پاکستان کے لیے امریکا کے نئے سفیر نامزد
اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیونس میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے، ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے۔
بیان کے مطابق ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور اور لیبیا میں بھی امریکا کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصلر جنرل رہنے کے ساتھ ساتھ بغداد میں ملٹی نیشل فورس سیل کے سیاسی قونصلر رہے ہیں۔ اس وقت وہ تیونس میں امریکا کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ طویل عرصے سے پاکستان میں امریکا کا سفیر موجود نہیں تھا اور امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ہی پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔