ثانیہ مرزا پاکستان ٹیم کے بائیو ببل کا حصہ بن گئیں

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 20 اکتوبر 2021
ثانیہ مرزا کو دبئی میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ہوٹل میں قیام کی اجازت دی گئی ہے فوٹوفائل

ثانیہ مرزا کو دبئی میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ہوٹل میں قیام کی اجازت دی گئی ہے فوٹوفائل

دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کا بائیو ببل جوائن کرلیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ  ثانیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کا بائیو ببل جوائن کرلیا۔ ثانیہ مرزا کو بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں قیام کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے مگر آئی سی سی کی وضع کردہ کورونا پروٹوکولز کی پاسداری لازمی قرار دی گئی ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ، محمد رضوان، حسن علی،فخرزمان، عثمان قادر اورعماد وسیم کے اہل خانہ ہمراہ ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔ ثانیہ مرزا اس موقع پر پاکستانی فیملیز کے ہمراہ موجود ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔