پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہو جانا چاہیے، ظفر اللہ جمالی

آئی این پی  منگل 4 فروری 2014
عدالت میں پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں۔سابق وزیراعظم۔  فوٹو: فائل

عدالت میں پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں۔سابق وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو الہ یار: سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

وہ پیر کو گوٹھ میر محمد جمالی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ظفراللہ جمالی نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے 8ماہ میں طالبان سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی جو پی پی پی اپنے 5سالہ دور میں نہیں بنا سکی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔