مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  بدھ 20 اکتوبر 2021
دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے فوٹو: فائل

دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے نام سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوج بھی زخمی ہوئے اور شہید نوجوانوں کا تعلق تحریک مزاحمت (ٹی آر ایف) سے تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور دو ہفتوں میں 15 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں 7 بھارتی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔