ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نمیبیا نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 20 اکتوبر 2021
نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے نے نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا - فوٹو: انٹرنیٹ

نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے نے نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا - فوٹو: انٹرنیٹ

ابو ظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔ 

ابو ظہبی میں جاری آئی سی سی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کے 7 ویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔

نیدرلینڈز کے اوپنرز نے میچ کا عمدہ آغاز کیا اور 4 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنالیے۔ میکس او ڈاؤڈ نے 70 رنز بنائے اور کولن آکرمین 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نمیبیا کی جانب سے جان جریلنک نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا نے ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اسٹیفن بارڈ 19، زین گرین 15، کریگ ویلیمس 11 اور کپتان گرہارڈ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی تاہم آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

ڈیوڈ ویزے نے 40 رنز پر 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 بالز پر چار وکٹیں؛ آئرش بولرکی ریکارڈ بک میں دبنگ انٹری

ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز اور نمیبیا دونوں اپنے پہلے میچز ہار چکی ہیں۔ سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹ سے ہی شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔