گیس پائپ لائن منصوبے پر پاک ایران مذاکرات ختم

خبر ایجنسیاں  منگل 4 فروری 2014
 ایران پر عائد عالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔  فوٹو: فائل

ایران پر عائد عالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ فوٹو: فائل

تہران: پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر ہونے والے مزاکرات تہران میں ختم ہو گئے۔

پاکستان نے منصوبے کی ڈیڈ لائن میں تو سیع کی درخواست کردی۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔پاکستان اور ایران کے ماہرین کے دوروزہ مذاکرات تہران میں ہوئے۔

پاکستانی وفد کی نمائندی سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید جبکہ ایران کی نمائندگی ڈپٹی وزیر تیل نے کی۔مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکام کو بتایا گیا کہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے باعث سرمایہ کار منصوبے میں سرمایہ کاری کیلیے تیار نہیں ہیں۔ اس لئے منصوبے کی تکمیل کیلیے حقیقت پسندانہ ٹائم فریم کا تعین کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ وہ پاکستانی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔