پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 20 اکتوبر 2021
پولیس اور سیکیورٹی فورسزز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا - فوٹو:فائل

پولیس اور سیکیورٹی فورسزز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا - فوٹو:فائل

 پشاور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد بڑی کارروائی کے غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں، مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ شاہ پور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسزز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔