پاکستان کی اقتصادی صورتحال تسلی بخش ہے،آئی ایم ایف

نمائندہ ایکسپریس  منگل 4 فروری 2014
طے شدہ اقتصادی اہداف حاصل کرلیے،پہلی سہ ماہی میںجی ڈی پی گروتھ 5فیصدرہی، وزیرخزانہ
 ۔فوٹو:فائل

طے شدہ اقتصادی اہداف حاصل کرلیے،پہلی سہ ماہی میںجی ڈی پی گروتھ 5فیصدرہی، وزیرخزانہ ۔فوٹو:فائل

اسلام آ باد: آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے حکومت پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پرگامزن اوراقتصادی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ تمام اقتصادی اہداف حاصل کرلئے اور پہلی سہہ ماہی کے دوران ملکی جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد رہی ہے ۔

وزارت خزانہ کیطرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ کے حوالے سے دبئی میں مذاکرات جاری ہیں،اعلامیہ میں بتایاگیا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ایف بی آر نے 167ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں ۔

 photo 8_zps3439b5d6.jpg

جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کے مقابلہ میں چھبیس فیصد زیادہ ہیں۔پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی میں پانچ فیصداضافہ ہوا،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بتایاکہ آئندہ قومی اکائونٹس کیلئے بنیادی سال ہر دس سال بعد تبدیل ہوگا،اگلا بنیادی سال 2015 ہوگا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔