انضمام الحق کا بابر اعظم اور رضوان کو اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کا مشورہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
پاکستان اپنے ان دونوں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

پاکستان اپنے ان دونوں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سابق کپتان انضمام الحق نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں انجیوپلاسٹی کروانے والے انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بابر اور رضوان گذشتہ 2 برس سے اچھا کھیل رہے ہیں مگر میں بدستور محسوس کرتا ہوں کہ انھیں اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ان دونوں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اگر یہ دونوں پلیئرز اچھے اسٹرائیک ریٹ سے رنز نہیں بنائیں گے تو باقی ٹیم کیلیے صورتحال کافی دشوار ہوجائے گی، انھیں اچھی ٹیموں کے خلاف ابتدائی 6 اوورز کا ایڈوانٹیج حاصل کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔