مصر میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
مسافر بس غلط سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا

مسافر بس غلط سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا

قاہرہ: مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ دریائے نیل کے کنارے ہائی وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس غلط سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

مصری حکام کے مطابق واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ حادثے میں صرف ایک شخص زخمی ہوا جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔