- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
پاک بھارت میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن تیاریاں مکمل ہیں، میتھیو ہیڈن
دبئی: قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔
یو اے ای سے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ کسی وقت پاکستان کے ڈریسنگ روم کا حصہ بنوں گا، کوچنگ کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، اپنے تجربے سے گرین شرٹس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، خاص طور پر پہلے میچ سے فتح کا آغاز کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں کسی غیر ضروری دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ٹیم میں بابر اعظم، رضوان حفیظ اور فخرزمان سمیت میچ ونرز موجود ہیں، ہم پریشر میں پرفارم کرسکتے ہیں اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچز دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کی تیاریاں مکمل ہیں، ماضی کے اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن میچ کے دن بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں 200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا، لگتا ہے یہاں 180 سے 190 تک کے ٹوٹل دیکھنے میں آئیں گے، پاکستان کے بولنگ یونٹ میں ہر طرح کا ٹیلنٹ ہے لیکن ہمیں پلانز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جنوبی افریقا کیخلاف وارم میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کی، 19 واں اوور کرانا آسان نہیں ہوتا، حسن علی میں بھی صلاحیت موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔