روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتارچڑھاؤ کے بعد 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں - فائل فوٹو

ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتارچڑھاؤ کے بعد 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں - فائل فوٹو

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جمعرات کے روز ایک امریکی ڈالر انٹر بینک میں174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ 

حکموت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 173 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جمعرات کے روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور ایک وقت میں ڈالر 174 روپے 10 پیسے تک جاپہنچا تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ایک ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد 173 روپے 96 پر بند ہوا۔

ڈالر کی قدر کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اقتصادی حالات اور ترسیلاتِ زر کی آمد کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، زرِمبادلہ ذخائر اور ترسیلات میں بہتری کے باعث ڈالر کی قدر 150 سے 155 تک ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں تاخیرکی اطلاعات سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے، آئی ایم ایف کے سخت مطالبات سے محسوس ہوتا ہے کہ روپے کو بے قدر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔