بجلی موجود ہے تو کیوں نہ عوام کوسستی فراہم کی جائے، نیپرا کا کے الیکٹرک سے سوال

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
بجلی کمپنیوں کی بہتری کیلئے واحد حل ان کی نجکاری ہے یہ تو 70 سال میں ٹھیک نہیں ہوسکیں، چیئرمین نیپرا. فوٹو:فائل

بجلی کمپنیوں کی بہتری کیلئے واحد حل ان کی نجکاری ہے یہ تو 70 سال میں ٹھیک نہیں ہوسکیں، چیئرمین نیپرا. فوٹو:فائل

کراچی: نیپرا حکام نے کے الیکٹرک پر سوال اٹھا دیا کہ بجلی موجود ہے تو کیوں نہ عوام کوسستی فراہم کی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لئے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق نیپرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کی سردیوں میں سبسڈی کی عوامی شکایت پرسماعت ہوئی، نیپرا حکام نے بتایا کہ پیکج نومبر سے فروری 2022 کیلئے مانگا گیا، اطلاق 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر ہوگا، کےالیکڑک کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی رکھی گئی۔

چیئرمین نیپرا کے پوچھنے پر پاورڈویژن حکام نے اضافی بجلی اور فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے، حالیہ حالات کے تحت حکومت نے یہ پیکج متعارف کرایا، ممبرنیپرا نے پیکج کے بعد مہنگے پلانٹس چلانے کا اعتراض اٹھایا توحکام نے بتایا کہ جنوری میں کھپت بڑھنے پرایل این جی کی طلب بھی بڑھے گی، تمام ڈسکوز کے ساتھ  مل کر اسٹریٹیجک ایکشن پلان بنا رہے ہیں۔

کے الیکٹرک نے بتایاکہ پیکج کی وجہ سے گروتھ 14 فیصد سےبڑھ کر 18 فیصد ہوئی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں ایندھن کی قیمتوں میں فرق آچکا ہے،طلب بڑھنے پر ایل این جی کےحوالے سے دباؤ بڑھے گا،طلب پوری کرنے کیلئے فیول مہنگاخریدنا پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہاکہ پیکج سے صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہیں تو سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔  وائس چئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی موجود ہےتو کیوں نہ عوام کوسستی فراہم کی جائے، اگر 70 سال میں ٹھیک نہیں ہوسکی تو دیکھنا ہوگا کہ خرابی کہاں ہے، بجلی کمپنیاں سسٹم توسیع پر فنڈ خرچ کر رہی ہیں پرانے فیڈرز کو بہتر نہیں کیا جارہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔