سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
گرین لائن بس منصوبہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا،گورنر سندھ فوٹو: فائل

گرین لائن بس منصوبہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا،گورنر سندھ فوٹو: فائل

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، خواہش ہے کہ اورنج لائن بھی جلد مکمل ہو لیکن خدشہ ہے وہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکے، اورنج لائن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہورہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔