سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2000 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4ڈالر بڑھ کر 1785 ڈالر ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4ڈالر بڑھ کر 1785 ڈالر ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1785 ڈالر پر پہنچ گئی، جس کے باعث جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1714 روپے بڑھ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد  ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔