بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

احتشام مفتی  جمعرات 21 اکتوبر 2021
ذخائر کی دریافت ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرے گی، او جی ڈی سی ایل - فوٹو:فائل

ذخائر کی دریافت ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرے گی، او جی ڈی سی ایل - فوٹو:فائل

 کوئٹہ: او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جندران ایکس-1 کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے، جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا، 19 مئی 2021ء کو جندران کنواں ایکس-1 کی کھدائی شروع کی گئی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں، جندران ویسٹ ایکس-1 کنواں کی دریافت ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس-1 بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے، یہ دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔