مدرسہ طالبہ زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز جیل سے رہا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
پہلے دن کہا تھا بے گناہ ہوں سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، مفتی شاہ نواز

پہلے دن کہا تھا بے گناہ ہوں سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، مفتی شاہ نواز

راولپنڈی: دینی مدرسی طالبہ مسکان زیادتی کیس کے مرکزی ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دینی مدرسی طالبہ مسکان زیادتی کیس کے مرکزی ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج وارث جاوید نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

اس موقع پر مفتی شاہ نواز نے کہا کہ زیادتی کیس میں 62 دن قید رہا تاہم اب عدالت سے انصاف مل گیا اور پہلے دن کہا تھا بے گناہ ہوں سازش سے پردہ اٹھاؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔