بلاول بھٹو سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اکتوبر 2021
کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول زرداری - فوٹو:ٹوئٹر

کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول زرداری - فوٹو:ٹوئٹر

 کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کر کے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بلاول ہاؤس میں کی۔ ملاقات میں مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔