- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
کیریبیئن ویمنز ٹیم پاکستان کی مہمان بنے گی
کراچی: ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم پاکستان کی آئندہ ماہ مہمان بنے گی، یکم نومبر کو آمد شیڈول جب کہ کراچی میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں ممالک کی خواتین ٹیمیں 3 ون ڈے میچزنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 8 ، 11 اور 14 نومبر کو کھیلیں گی، بعدازاں دونوں ٹیمیں 21 نومبرتا 5 دسمبر زمبابوے میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کریں گی، جس میں شریک 10 میں سے ٹاپ 3 ٹیمیں نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں جگہ بنائیں گی۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیریز ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گی، اس کے بعد دسمبر میں 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دریں اثناویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے پاکستان کی 18 رکنی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جوریہ خان ٹیم کی کپتان ہوں گی جبکہ کھلاڑیوں میں ایمن انور ، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز (وکٹ کیپر) شامل ہیں، فزا عابد ٹیم منیجر، ڈیوڈ ہیمپ ہیڈ کوچ، ارشد خان اورکامران حسین اسسٹنٹ کوچ، صبور احمد استینتھ اینڈ کنڈیشن کوچ، زبیر احمد انالسٹ، ڈاکٹر رفعت اصغر گل ہیڈ فزیوتھراپسٹ اور رابعہ صدیق فزیوتھراپسٹ ہوں گی۔
واضح رہے کہ ہوم سیریز کیلیے پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شروع ہورہا ہے، کیمپ 5 نومبر تک جاری رہے گا، شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم یکم نومبر کو دورہ پاکستان پر کراچی پہنچے گی، 4 تا7 نومبر دونوں ٹیموں کی پریکٹس اور ٹریننگ سیشنز ہونگے، ون ڈے میچز8،11 اور14 نومبر کو ہوں گے جس کے بعد 16 نومبر کو زمبابوے روانگی طے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔