پاک فوج علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلیے تیار ہے، آرمی چیف

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 22 اکتوبر 2021
بہاولپورکادورہ،فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ،اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

بہاولپورکادورہ،فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ،اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیااورفوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جب کہ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کادفاع کرنے کیلیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عصرانی اور خیرپورٹامیوالی میں فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، انھوں نے خیرپور ٹامیوالی کی فیلڈ رینج پر مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ دیکھی اور میکانئزڈ دستوں کی جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کی تربیت کے اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے،دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دینے اور خطرات سے نمٹنے کیلئے حقیقت پسندانہ تربیت ضروری ہے،اس سے قبل بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔