لاہور؛ فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹنے سے 2 راہ گیر جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 22 اکتوبر 2021
موٹرسائیکل سوار33 سالہ اسماعیل موقع پرجاں بحق جبکہ 55 سالہ یاسین زخمی ہوا جوبعد ازاں اسپتال میں دم توڑگیا،رسیکیو ذرائع۔ فوٹو:فائل

موٹرسائیکل سوار33 سالہ اسماعیل موقع پرجاں بحق جبکہ 55 سالہ یاسین زخمی ہوا جوبعد ازاں اسپتال میں دم توڑگیا،رسیکیو ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: اقبال ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹنے سے 2 راہ گیر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لاہور میں اقبال ٹاؤن کے علاقے ملتان روڈ اعوان ٹاؤن میں گزشتہ صبح مشروب ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیے جب کہ 2 راہ گیر جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

دھماکے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 33 سالہ اسماعیل موقع پر جاں بحق جبکہ 55 سالہ یاسین زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔