راشد خان نے بابر اعظم سمیت خطرناک بلے بازوں کے نام بتادیے

محمد یوسف انجم  جمعـء 22 اکتوبر 2021
بابر اعظم ، کین ویلیمسن اور کوہلی کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے رنز روکنا بہت مشکل لگا، راشد خان فوٹو: فائل

بابر اعظم ، کین ویلیمسن اور کوہلی کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے رنز روکنا بہت مشکل لگا، راشد خان فوٹو: فائل

افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن اور بھارت کے ویرات کوہلی کو خظرناک بیٹس مین قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں راشد خان نے واضح کیا کہ ان تینوں بیٹرز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے رنز روکنا بہت مشکل لگا، انہیں بہت دیکھ بھال کر بولنگ کرنا پڑتی ہے۔ یہ رنز بنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

راشد خان نے کہا کہ دو قسم کے بیٹر ہوتےہیں، ایک وہ جو گیپ میں کھیل کر رنز بنانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دوسرے وہ ہیں جو ہر گیند پر چھکا لگانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔گیپ میں رنز بنانے والوں کو روکنا کسی امتحان سےکم نہیں ہوتا۔ راشد نےپاور ہٹر کے طورپر کرس گیل، آندرے رسل، کیرن پولارڈ اور پانڈیا کا نام لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔