- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیر احتجاج
لاہور: پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں بے روز گاری و مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیراحتجاج ہوا، مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے، اور ڈاکٹرز، لیبر اور تاجروں سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا شیڈول جاری
شیڈول کے تحت لاہور جین مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوا، مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی) سے ریلی نکالی گئی، مری مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج ہوا، جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج ہوا۔
ملتان میں 24 اکتوبر اتوار کو دوپہر 2 بجے چوک حسین آگاہی سے احتجاجی جلوس نکلے گا، سیالکوٹ میں ہفتے کے روز 3 بجے چوک علامہ اقبال میں مہنگائی کےخلاف احتجاج ہوگا، 23 اکتوبر کو سنگلا نوالہ چوک خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، گوجرنوالہ پریس کلب کے سامنے اتوار کو 3بجے احتجاج ہوگا۔
لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے قوم کو نجات مل سکتی ہے، یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا، ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں، اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔