بدبخت اور سنگدل بیٹے کے تشدد سے 70 سالہ باپ جاں بحق، ماں زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اکتوبر 2021
جاں بحق شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، پولیس۔(فوٹو: فائل)

جاں بحق شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، پولیس۔(فوٹو: فائل)

کراچی: گلشن اقبال میں شقی القلب سنگدل بیٹے کے تشدد سے 70 سالہ باپ جاں بحق اور ماں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال زینب اسکوائر فلیٹ میں بیٹے کے تشدد سے باپ جاں بحق ہوگیا، جب کہ ملزم کی ماں بھی زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال زینب اسکوائر سے 70 سالہ شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جاں بحق شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا مقتول بیٹے کے تشدد سے جاں بحق ہوا اور اس کی اہلیہ کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، قاتل بیٹا نشے کا عادی تھا، اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔