کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے سابق ایس ایچ او بیٹے اور نواسے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اکتوبر 2021
ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس حکام ۔ فوٹو:فائل

ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس حکام ۔ فوٹو:فائل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق ایس ایچ او، بیٹا اور نواسہ شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں مقتول ایس ایچ او کا بھتیجا زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور مقتولین کے اہل خانہ سے بیانات لئے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔