- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
دپیکا اور رنویر نے آئی پی ایل کی ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی
ممبئی: بالی وڈ کی مشہور جوڑی اداکارہ دپیکا پاڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی ہے۔
ویب سائٹ آؤٹ لُک انڈیا ڈاٹ کام نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ آئی پی ایل میں کرکٹ ٹیم خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دپیکا اور رنویر نے نئی سرمایہ کاری کے لیے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں میاں بیوی آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شرکت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سال 2022ء میں آئی پی ایل میں مزید ٹیمیں شامل کرنے جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والے فلم بھی کرکٹ سے متعلق ہی ہے۔ ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ معروف بھارتی کرکٹر کپیل دیو اور دپیکا پاڈوکون ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کو رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
آئی پی ایل اور بالی وڈ کے مابین قریبی تعلق ہے۔ بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان اور اداکارہ جوہی چاولہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔ اسی طرح ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی ہیں۔ ادکارہ پریتی زنتا ٹیم پنجاب کنگز کی کو اونر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔