- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
اسرائیل کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیلیے فضائی مشقوں کا آغاز
تل ابیب: اسرائیل نے پھر سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے ملٹری مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کی فضائیہ نے دو سال بعد اہم ملٹری مشق کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ اس مشق کے لیے اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے بھاری بجٹ مختص کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس سے قبل اپنی فضائیہ کو ایران کے نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنانے کے لیے تیاری کا حکم بھی دیتے ہوئے مہارت میں اضافے کے لیے اعلیٰ سطح کی تربیتی مشق کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری
فوجی چیف کے کی ہدایت پر اسرائیلی فضائیہ نے دو سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایران کے جوہری ٹھکانوں پر فوجی حملے کے لیے تربیت کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ امریکا نہیں اسرائیل کو کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیر
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں متبادل عسکری منصوبہ ضرور تیار رہنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو نہ روکا تو چند ہفتوں میں ایٹم بم بنا لے گا، امریکی وزیر خارجہ
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے رواں برس کے آغاز میں ہی اپنی فوج کو ایران پر حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور اسرائیلی حکومت امریکا کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے بھی خبردار کرچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔