- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مزید 1.38 فیصد اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد ہوگئی۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 15.72 فیصد پر پہنچ گئی۔
حالیہ ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 27 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس سے ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول و ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، اشیائے خورونوش میں مہنگائی کا سیلاب آ گیا
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154روپے 15 پیسے، گھی 6 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور ایک ہفتے میں چینی اوسط 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور لہسن، آلو،انڈے، دودھ، دہی، مٹن، دال ماش بھی مہنگی ہوئیں۔
ایک ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ زندہ مرغی اوسط فی کلو 6 روپے 34 پیسے، آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا ۔ ایک ہفتے میں دال چنا، دال مونگ، پیاز اور گڑ بھی سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔