ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ نمیبیا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا، آئرلینڈ باہر

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اکتوبر 2021
نمیبیا نے گروپ 2 میں جگہ بنائی جہاں پاکستان موجود ہے - فوٹو؛ آئی سی سی

نمیبیا نے گروپ 2 میں جگہ بنائی جہاں پاکستان موجود ہے - فوٹو؛ آئی سی سی

نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ نمیبیا نے گروپ 2 میں جگہ بنائی جہاں پاکستان موجود ہے

آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔  پال اسڑلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

نمیبیا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان اراسمس نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز بنائے۔

گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، اسکاٹ لینڈ، افغانستان، نیوزی لینڈ اور نمیبیا موجود ہیں جب کہ گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔