’کرمنلز ہیں بھکاری نہیں‘، ڈاکو نے شہری کا موبائل واپس کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اکتوبر 2021
شہری نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہیں موبائل فون زمین پر پھینک دیا تھا - فوٹو:فائل

شہری نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہیں موبائل فون زمین پر پھینک دیا تھا - فوٹو:فائل

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں لوٹنے آئے ڈکیتوں کے خوف سے شہری نے اپنا موبائل فون زمین پر پھینک دیا جسے ڈاکوؤں نے اٹھا کر اسے واپس کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر نائن ڈی میں ایک شہری گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا ہو کرموبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک سے موٹر سائیکل پر سوار 2 اسٹریٹ کرمنلز آگئے جن میں سے ایک اسٹریٹ کرمنل موٹر سائیکل سے اتر کی شہری کی جانب بڑھنے لگا تو شہری نے موبائل فون زمین پر پھینک دیا۔

اس پر اسٹریٹ کرمنلز نے زمین سے موبائل فون اٹھا کر شہری کو واپس کرتے ہوئے کہا کہ ’کرمنلز ہیں بھکاری نہیں‘ اور پھر موقع پر سے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔