ناقابلِ شکست اسکاٹ لینڈ اور سخت جان نمیبیا، پاکستان کے گروپ میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
گرین شرٹس 2نومبر کو سخت جان نمیبیا اور اپنے آخری گروپ میچ میں 7نومبر کو اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرینگے۔ فوٹو : فائل

گرین شرٹس 2نومبر کو سخت جان نمیبیا اور اپنے آخری گروپ میچ میں 7نومبر کو اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرینگے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں ناقابل شکست اسکاٹ لینڈ اور سخت جان نمیبیا کو پاکستان کے گروپ میں جگہ مل گئی۔

کوالیفائر میں گروپ ’’بی‘‘سے فہرست سکاٹ لینڈ اور ’’اے‘‘ سے رنرز اپ نمیبیا نے سپر 12مرحلے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو جوائن کرلیا ہے،یہ تمام ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہیں، گرین شرٹس 2نومبر کو سخت جان نمیبیا اور اپنے آخری گروپ میچ میں 7نومبر کو اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرینگے۔

دوسری جانب گروپ ’’اے‘‘ میں سرفہرست سری لنکا اور ’’بی‘‘ میں رنرز اپ بنگلہ دیش نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ جگہ بنائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔