کورونا وبا نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو متاثر کیا، آرون فنچ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
کوویڈ 19 پیناڈمک کے سبب ہماری طویل المدتی منصوبہ بندی متاثر ہوئی، فنچ۔ فوٹو : فائل

کوویڈ 19 پیناڈمک کے سبب ہماری طویل المدتی منصوبہ بندی متاثر ہوئی، فنچ۔ فوٹو : فائل

 دبئی: آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے تسلیم کیاہے کہ کورونا وبا نے آسٹریلیا کی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ منصوبوں کو متاثر کیا ہے تاہم انھوں نے بتایا کہ ہم میگا ایونٹ میں 7 اسپیشلسٹ بیٹرز، 4 بولرز اور آل راؤنڈرز کے ہمراہ ہفتے کو جنوبی افریقہ سے افتتاحی میچ میں جائیں گے۔

فنچ نے کہا کہ کوویڈ 19 پیناڈمک کے سبب ہماری طویل المدتی منصوبہ بندی متاثر ہوئی، تاہم یہ سب کھیل کا حصہ ہوتا ہے، دنیا بھر میں وائرس سے جو کچھ گذشتہ دو ڈھائی برس سے ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔