- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بگ تھری کے معاملے پر جواصولی مؤقف اختیار کیا تھا اسی پر قائم ہیں، صدرجنوبی افریقن کرکٹ بورڈ
جوہانسبرگ: جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے ‘بگ تھری’ تنازعے کے حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کو جھوٹ کا پلندا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ جنوبی افریقا ہارون لوگارٹ کو آئی سی سی میں اہم عہدہ دیئے جانے پر ’’بگ تھری‘‘ کے مجوزہ متنازعہ مسودے کی حمایت کر دے گا اور اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارتی کرکٹ بورڈز سے رابطوں میں ہے۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے صدر کرس ننزانی کا کہنا تھا کہ ’’بگ تھری‘‘ کے حوالے سے آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں جو اصولی موقف اختیار کیا گیا تھا اسی پر قائم ہیں، یہ بین الاقوامی کرکٹ کے لئے انتہائی مشکل وقت ہے اور اس حوالے سے غلط فیصلوں کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا بین الاقوامی کرکٹ کے معاملات کو تمام بورڈز کے ساتھ مل کر مشاورت کے ساتھ پروفیشنل طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔
صدر جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا بھارت سمیت آئی سی سی میں موجود تمام ممبر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن ہم اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔